دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ پاکستانیوں کی جائیدادکی تفصیلات دینےپررضامند
دبئی پاکستانی شہریوں کی جائیداد کی معلومات فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا۔
چیئرمین ایف بی آرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ حکام کے ساتھ 9 اور دس اکتوبر کو انتہائی مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ جن میں معلومات کے تبادلے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔
شبرزیدی کا کہنا ہے کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ پاکستانی مالکان کی جائیدادوں کی فوری طور پر معلومات فراہم کرے گا۔ اقامہ کے غلط استعمال کا معاملہ بھی حل کیا جارہا ہے۔
We are pleased to inform that a very productive meeting has been held in Dubai on October 9 and 10 on the matter of exchange of information. Dubai Land Department will instantly provide details of Pakistani owners of Dubai Properties. Iqama abuse is also being handled.
— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) October 11, 2019
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستانیوں نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور قیمتی جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ دبئی سے معلومات ملنے کے بعد ایسے افراد کے ذمہ واجب الادا ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔
اس بات کا بھی سراغ لگایا جائے گا کہ آیا بیرون ملک جائیدادیں قانونی طریقے سے بنائی گئیں یا پھر غیر قانونی طریقے سے خریدی گئیں۔ حکام کے مطابق دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں سے ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بار بار درخواست کے باوجود دبئی حکام پاکستان کواس حوالے سے معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے آئے ہیں۔