کراچی آپریشن:ایک ہزار 731 قاتل، 518 بھتہ خو ر گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:کراچی آپریشن میں حاصل ہونے والے اہداف کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں جس کے مطابق ایک ہزار 731 قاتل اور 518 بھتہ خور گرفتار ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔


قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ میں 43 جبکہ قتل کی وارداتوں میں 35فیصد کمی آئی ہے۔ دہشت گردی 6 اعشاریہ 7 فیصد اور رہزنی کی وارداتیں 31 اعشاریہ 3 فیصد کم ہوئی ہیں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے دوران 58 ہزار 603 مجرم پکڑے گئے۔ 630 اشتہاری، 9ہزار 570مفرور، 317دہشت گرد، 118 اغوا کار، 518بھتہ خور اور ایک ہزار 731 قاتلوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران 14 ہزار 253 ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔


چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ، منشیات اسمگلر اور جنسی بے راہ روی پھیلانے والے مافیا کے پیچھے بڑے لوگ ہیں۔ غیر قانونی کاموں کیلئے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو روکنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے سب سے پہلے ڈرگ ٹریفکنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ سماء

INTERIOR MINISTER

KARACHI OPERATION

national assembly session

ch nisar

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div