اسلام آباد میں کچی بستی کیخلاف آپریشن، مکینوں سے تصادم، درجنوں افراد زخمی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کا سیکٹر آئی الیون میدان جنگ بن گیا، پولیس نے غیر قانونی افغان بستی کیخلاف آپریشن کیا، علاقہ مکینوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اے سی سمیت 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے، پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی۔

شہر اقتدار میں غیرقانونی کچی بستی مسمار کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا، پولیس اور مکینوں میں تصادم ہوا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے شیلنگ اور پانی کی توپ بھی چلا دی، اے این پی کا مقامی عہددیدار لوگوں کو اشتعال دلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس، رینجرز اور سی ڈی اے اہلکاروں نے سیکٹر جی الیون میں افغان کچی بستی کیخلاف آپریشن شروع کیا تو مکینوں نے پتھراؤ شروع کردیا، پولیس نے پہلے احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا، پھر آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسسٹنٹ کمشنر علی اصغر، 2 پولیس اہلکار اور آپریٹر  زخمی ہوگئے، اے سی رابعہ اورنگزیب کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے، پولیس ایکشن سے 8 افراد کو زخم آئے جنہیں پمز اسپتال پہنچادیا گیا۔

آپریشن کرنیوالے اہلکار 800 میں سے 50 مکانات بلڈوزر سے مسمار کرنے میں کامیاب ہوگئے، مظاہرین نے آنسو گیس کا توڑ کرنے کیلئے جھاڑیوں اور لکڑی کی اشیاء کو آگ لگادی، پولیس اور مکینوں میں تصادم کب تک جاری رہے گا اور آپریشن کب مکمل ہوگا ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ سماء

CLASH

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div