عمران خان کا غفلت کے مرتکب انتخابی عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے عام انتخابات میں غفلت کے مرتکب ریٹرننگ افسران اور الیکشن عملے کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مزید پڑھیے  ؛ عام انتخابات شفاف اور قانون کے مطابق قرار، انکوائری کمیشن کی رپورٹ

عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں انتخابی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیشن کا عملہ قوم کے مجرم ثابت ہوچکے ہیں، قانون کے مطابق آپ آر اوز کیخلاف فوری مقدمہ درج کرنے کے پابند ہیں، اگر مقدمہ درج نہ کیا گیا تو چیف الیکشن کمیشنر کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق انتخابات میں غفلت کے مرتکب ریٹرننگ افسران کو 2 سال تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔ سماء

ECP

PTI

ELECTION

NawazSharif

ImranKhan

Tabool ads will show in this div