لاہور: ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کا ایچی سن کالج کا دورہ، ثقافتی میلے کا انعقاد

اسٹاف رپورٹ


لاہور : ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے اپنے دورہ پاکستان کا آغاز لاہور کے ایچی سن کالج  میں ثقافتی میلے سے کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، معزز مہمان پاکستانی ثقافت کے رنگ دیکھ کر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔


پاکستان کے سب سے معتبر دوست ترکی کے وزیراعظم اور انکے وفد کا شایان شان استقبال کیا گیا، معزز مہمان کو بگھی میں بٹھا کر ایچی سن کالج لایا گیا، جہاں انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک  کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ پنجابی، سندھی، بلوچ اور پشتو ثقافت کے خوبصورت رنگ اور ڈھول کی تھاپ پر مخصوص رقص نے خوب سماں باندھا۔


اس موقع پر ترک وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سمیت وفد کے ارکان نے پاکستانی ہنر مندوں کا کمال، دستکاری کے شاندار نمونے اور ثقافتی میلہ دیکھا، معزز مہمان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے کی دھنوں نے ماحول گرمایا۔


رجب طیب اردوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ نیزہ بازی کا مقابلہ دیکھا، بعد میں شہباز شریف کی جانب سے ترک وزیراعظم کو گھوڑے کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ سماء

لاہور

کا

eid

horse

tenure

apple

iphone

Tabool ads will show in this div