کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی
File Photo

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، اس دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے ٹارگٹ کلر امان اللہ کو  گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا، بلوچستان حکومت نے امان اللہ کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔

 

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div