پولیس افسر کی غنڈہ گردی، شہری کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور ميں ايک پوليس افسر نے شہری کے گھر پر فائرنگ کردی، موصوف کارروائی کے بعد فرار ہونے لگا تو لوگوں اور سيکورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر پوليس کے حوالے کرديا، چوکی انچارج نے پيٹی بھائی کو ساتھيوں سميت چھوڑ ديا۔ ایس پی کے حکم پر مقدمات درج کرلئے گئے۔

نشتر کالونی کے قريب ايک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ميں کرائے دار عبدالغفور کے گھر پر صبح 4 بجے کار ميں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی، عبدالغفور کی بيٹيوں نے الزام عائد کيا کہ فائرنگ کرنیوالا ايس ايچ او جوہر ٹاؤن حسنين حيدر اُن پر تعلقات قائم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا اور اس کے ساتھ 2 مرد اور 2 خواتين بھی تھيں۔

عينی شاہدين کے مطابق ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہونے لگے تو سوسائٹی کے اہلکاروں نے انہيں پکڑ کر متعلقہ پوليس کی سبزی منڈی چوکی کے حوالے کرديا، جہاں کچھ دير بعد چوکی انچارج نے سب ملزمان کو چھوڑ ديا، انويسٹی گيشن انچارج نصير بيگ نے ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق بلاتفريق کارروائی کرنے کا ارادہ ظاہر کيا۔

ايس پی ماڈل ٹاؤن نے وقوعہ کے ملزمان ايس ايچ او حسنين حيدر سميت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرليا، ساتھ ہی چوکی انچارج کیخلاف بھی ملزمان کو چھوڑنے کا مقدمہ درج کرليا گيا ہے۔ سماء