عمران خان سے ذاتی دشمنی نہیں،اکبرایس بابر

پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج ہونے پرردعمل

الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں خارج ہونے پر کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ میری ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ہم نے جو اصول دوسروں کے لیے طے کیے تھے وہی اپنے لیے بھی لاگو کرنا ہوں گے۔

فیصلے کے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اور منحرف رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی پر کيس ميں تاخيری حربے استعمال کرنے کا الزام لگا عائد کرتے ہوئے کہا کہ فنڈنگ کی اسکروٹنی کا عمل اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ پی ٹی آئی اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں درخواستیں دے چکی ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ میری ممبرشپ پر اعتراض اٹھاتی ہے۔ قانون کہتا ہے کہ ہر سیاسی ورکرکیلئے متعلقہ جماعت کی تفصیلات پہنچ میں ہوں۔ تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اصل حقائق لے کر آئے گا۔

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں خارج

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں بہت دھاندلی ہوئی۔ ہم نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں ، بہت جلد ہم ورکرز کو کال دیں گےاور بتائیں گے کہ تبدیلی کو کس طرح بدلنا ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نے مزید کہا کہ ہم نے تمام ثبوت الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے ہیں اور درخواست کی ہے کہ 14 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔

یاد رہے کہ اکبر ایس بابر نے 2014 میں اليکشن کميشن میں پارٹی کی بيرونی فنڈنگ سے متعلق کیس دائر کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کا مؤقف تھا کہ اکبر بابر کا کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔

تحريک انصاف نے فنڈز کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کی بغیر اطلاع کارروائی، اس کارروائی کا لیک ہونا،اکبرایس بابر کے کیس اور اسٹیٹ بینک سے اکاؤنٹس کی معلومات نہ ملنے کیخلاف 4درخواستیں دائر کی تھیں جو آج الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے خارج کردیں۔

IMRAN KHAN

AKBAR S BABAR

PTI FOREIGN FUNDING CASE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div