خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے پھر میدان مار لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

پشاور : خیبرپختونوا کے بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی 47 اور تحصیل کونسل کے 33 نشستوں کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، تحريک انصاف نے پھر ميدان مار ليا۔

مزید پڑھیے ؛ ری پولنگ میں بھی جعلی ووٹ!

خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ میں ضلع کونسل کی 47 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے، ضلع کونسل میں پی ٹی آئی 28 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جے یو آئی ف ضلع کونسل کی 4 سیٹیں حاصل کرسکی، ضلع کونسل سے ایک نسشت پر آزاد اُميدوار عبدالصادق نے کاميابی حاصل کی۔

تحصیل کونسل کی 33 نشستوں کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 16 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اے این پی کے 3 امیدوار جبکہ جے یو آئی ف کے 2 امیدواروں کو کامیابی ملی، پی پی پی کا ایک امیدوار تحصیل کونسل کی نشست پر کامیاب ہوا، ایک نشست پر آزاد امیدوار فدا اللہ کامیاب ہوئے۔ سماء

PTI

JUIF

KPK

Tabool ads will show in this div