اسلام آباد میں کچی بستیوں کیخلاف آپریشن، قومی اسمبلی میں گرما گرمی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی کچی بستی کیخلاف آپریشن کی شدید مخالفت جبکہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے ارکان نے حمایت کردی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کہتے ہیں انسانی حقوق کے نام پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد کی کچی بستی کیخلاف آپریشن کی بازگشت قومی اسمبلی میں بھی سنائی دی گئی، تحریک انصاف کی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ غریب عوام پر بلڈوزر چلائے گئے، انسانی حقوق کو پامال کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے طارق اللہ نے کہا کہ کچی آبادی کو گرانے کیلئے خواتین اور بچوں کے ساتھ افسوسناک سلوک کیا گیا۔

ایم کیو ایم کے ساجد احمد نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بھی افغان بستی کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مسلم لیگ ن کی رکن طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ کچی آبادی جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ تھی۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کوئی بھی کرے، کارروائی ہوگی، حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کارروائی کرنا پڑتی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے حکومتی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ  انسانی حقوق کے نام پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سماء

ENCROACHMENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div