چچی حسد کی آگ میں درندگی کو پہنچ گئی، 5 سالہ بھتیجے کو قتل کردیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں چچی نے درندگی کی انتہاء کر دی، حسد اتنا بڑھ گیا کہ 5 سالہ بھتیجے کو بالٹی میں ڈبو کر ابدی نیند سلا دیا، درندہ صفت خاتوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رتہ امرال میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں بدل گیا، شاہد حیسن کا کہنا ہے اس کے 5 سالہ بیٹے حیدر علی کو سب گھر والے بہت پیار کرتے تھے، اس کی بھابھی صباء نسرین حسد کرنے لگی کہ اس کے بچے کو کوئی پیار نہیں کرتا، حسد اتنا بڑھا کہ صباء نسرین انتقام میں اندھی ہوگئی اور معصوم بچے کو قتل کردیا۔

دل دہلا دینے والے واقعے پر پورا خاندان آشکبار ہے، صباء نسرین نے ریلوے اسکیم 7 میں ایک کلینک کے باتھ روم میں پانی سے بھری بالٹی میں حیدر علی کا سر ڈبو کر مار ڈلا اور لاش سیوریج نالے میں پھینک دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے دلخراش واقعے میں ملوث ملزمہ اور اس کے 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، معصوم حیدر علی کے قتل پر پورا علاقہ غمزدہ اور اشکبار ہے۔

شدت غم سے نڈھال خاندان کا کہنا ہے انہیں سکون تب ہی ملے گا جب حیدر علی کے قاتلوں کو عدالت سے قرار واقعی سزا ملے گی۔ سماء

Tabool ads will show in this div