امان اللہ نیازی قتل کیس، متحدہ کے 12 کارکنان اشتہاری قرار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے امان اللہ نیازی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 12 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

مقدمے میں ملوث عبید کے ٹو کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، عبید کے ٹو کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کا نام شامل کیا گیا ہے، اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں ساجد عرف سجو، نعیم چکنا، سعید بھرم اور نعمان عرف نومی شامل ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی کو 2 ہزار 6 میں صدر کے علاقے میں 5 ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ سماء

Tabool ads will show in this div