سکھر میں سیلاب سےہرسو تباہی،لوگ جان بچانےدرختوں پرچڑھ گئے
اسٹاف رپورٹ:
سکھر : سیلاب کی صورت حال ہر ملک کے کئی علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے، سکھر میں سیلاب متاثرین اپنی جان بچانے کیلئے درختوں پر چڑھ گئے ہیں، سماء مشکل ترین راستوں سے گزر کر ان متاثرین کی آواز بنا۔
سکھر میں سیلاب سے متعدد دیہات زیرآب آگئے، جس نے ہر سو پانی اور تباہی مچا دی، سیلاب کے مناظر سماء نے اپنے ناظرین کو دکھائے۔ لوگوں کی جان پر بنی تو درختوں کا سہارا لینے پر مجبور ہوئے، بے بسی کی تصویر بنے سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں، نہ کھانے کو کچھ ہے نہ پینے کو پانی۔
متاثرین کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیموں کا بھی اتا پتہ نہیں، سیلاب متاثرین امداد کیلئے حکومت کو دہائیاں دے رہے ہیں۔ سماء