کراچی میں کھیلوں کا ایک اور مرکز بند

بیس سال سے کھیلوں کی سرگرمیاں ہورہی تھیں

کراچی ميں 20 سال سے چلنے والی کسٹم کرکٹ اکيڈمی کو اچانک بند کرديا گيا۔

سيکريٹری اسپورٹس کمپليکس کی جانب سے مين گيٹ پر نوٹس چسپاں کرديا گيا ہے جس ميں موقف اپنايا گيا ہے کہ اسپورٹس ايرياز مناسب استعمال نہيں ہورہے تھے اس لئے بند کردئيے گئے ہیں۔ ہاکی ٹرف پر ہاکی کے بجائے دیگر  ميلے لگ رہے تھے۔

اسپورٹس کمپليکس کے يوٹيلٹی بلز کی ادائيگی بھی نہيں کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹرجلال الدین 20 سال سے کسٹمز کرکٹ اکیڈمی چلا رہے تھے جہاں سینکڑوں بچے کرکٹ ، ہاکی ، فٹبال اور ٹینس کی ٹریننگ لیتے تھے۔

Tabool ads will show in this div