سجاول میں ٹریکٹر ٹرالی سے گرکر نوجوان جاں بحق
غضنفر علی آٹھویں کلاس کا طالب علم تھا
سجاول میں ایک حادثے کے دوران نوجوان طالبعلم جان سے چلا گیا۔
سجاول کے علاقے جھوک شریف میں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر 14 سال کا غضنفر علی جاں بحق ہوگیا۔ غضنفر علی آٹھویں کلاس کا طالب علم تھا اور نواحی گاؤں غلام سرور جتوئی کا رہائشی تھا۔
غضنفر علی کی لاش تعلقہ اسپتال میرپور بٹھورو پہنچائی گئی جہاں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین آبائی علاقے لے گئے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div