انسداد دہشتگردی کیلئے فوج اور پولیس متحد ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ایڈیٹر:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔

انسداد دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی طورپر قائم کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے کارپورلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی بہادرافواج آپریشن ضرب عضب کےتحت بہادری کی مثال پیش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج،پولیس اوردوسرےادارے دہشتگردی کےخاتمےکیلئےمتحد ہیں،پوری قوم کونویدمل چکی ہےکہ دہشتگردوں کامکمل صفایاہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداددہشت گردی فورس کی تربیت پراربوں روپےخرچ کررہےہیں، جوانوں کو میرٹ پر منتخب کیا امید ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے جوان قابلیت اورجذبے سے دہشتگردی کا صفایا کریں گے، ملک کوگرداب سےنکالنےکیلئے ہرمحاذ پرمحنت کرنا ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے تقریب سےخطاب کے دوران پاس آؤٹ ہونےوالوں کےوالدین اور اساتذہ کو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کےدوسرےشہروں میں بھی فورس کاقیام عمل میں لائیں گے۔ سماء

cm punjab

passing out parade

Tabool ads will show in this div