ہائی پروفائل کیسز پرکام کرنیوالے پولیس انسپکٹر پرفائرنگ

ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے

کراچی کے علاقے خدا داد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے پولیس انسپکٹر غوث عالم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق خدا داد کالونی کے علاقے اللہ والی چورنگی کے قریب گھات لگائے ملزمان نے پولیس انسپکٹر غوث عالم پر فائرنگ کردی۔ غوث عالم اپنی گاڑی میں دفتر کی جانب جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ غوث عالم ہائی پروفائل کیسسز پر کام کر رہے تھے، سب انسپکٹر غوث عالم ساؤتھ انویسٹی گیشن بریگیڈ تھانے میں تعینات ہیں، فائرنگ سے زخمی سب انسپکٹر غوث عالم کو طبی امداد کیلئے پہلے جناح اسپتال اور بعد ازاں آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بھی شدید زخمی ہوا۔  عینی شاہدین کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد طارق روڈ کی جانب فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ غوث عالم سی آئی اے کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں اور اس دوران اہم اور ہائی پروفائل کیسز پر کام کیا ہے۔

 

غوث عالم نے لیاری گینگ وار اور رحمان ڈکیت کی کوئٹہ سے گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ شہید چوہدری اسلم کے ساتھ بھی محکمانہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔

KARACHI OPERATION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div