حب میں گاڑی سے کروڑوں روپے کی چھالیہ اور چرس برآمد

دو ملزمان گرفتار

بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹ گارڈ نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق تحصیل وندر میں چیک پوسٹ پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اور چرس برآمد ہوئی جو اسمگل کرکے کراچی لے جائی جا رہی تھی۔

کوسٹ گارڈ نے چرس اور چھالیہ اسمگل کرنے والے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Coast Guards

Tabool ads will show in this div