پاک پتن، میاں چنوں میں چھت گرنے سے 5 افراد ہلاک

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

پاک پتن: پاک پتن اورمیاں چنوں میں چھت گرنے کے دومختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پاک پتن کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق جبکہ خاتون کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

دوسرا واقعہ میاں چنوں میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث ملتان روڈ پرمکان کی چھت گرنے سے باپ اوربیٹی جاں بحق جبکہ ان کی دوسری بیٹی زخمی ہوگئی جسے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

PUNJAB

pakpatan

Tabool ads will show in this div