این ڈی ایم اے اپنےلیے زرمبادلہ خود کمائے گا، چیئرمین

خواتین اور بچوں کیلئے ’حفاظتی سینٹر‘ کا افتتاح کررہے ہیں
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کہتے ہیں کہ ادارہ اپنے لیے زرمبادلہ خود کمائے گا اور حکومت سے مدد بھی نہیں لینی پڑے گی۔

میرپور آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ہم ایسا نظام وضع کرنے جا رہے جس سے حکومت کی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا جب کہ حکومت کو لمبی لمبی سمریاں بھی نہیں بھیجنا پڑے گی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم ایرا سے نکالے جانے والے اہلکاروں پر مشتمل ایک ایمرجنسی یونٹ 1122 بنا رہے ہیں جس میں تیراک، تربیت یافتہ کتے اور ایسی مشینیں شامل کی جائیں گی جو منہدم عمارتوں سے زخمیوں کو نکال سکیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ میرپور نکہ میں ہم خواتین اور بچوں کےلیے ’حفاظتی سینٹر‘ کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں کیونکہ جب بھی کوئی قدرتی آفت آتی ہے تو خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

سال 2005 میں آنے والے زلزلے کو 14 سال مکمل

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ آخری گھر کی تعمیر تک مدد جاری رکھیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ این ڈی ایم اے ہر سال زلزلے سے متعلق 8 اکتوبر کو ’ریزیلینس ڈے‘ مناتی ہے۔ آج سے تقریبا 14 سال قبل پاکستان میں شدید زلزلہ آیا اور اس وقت این ڈی ایم اے کا ادارہ وجود میں نہیں آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کےلیے این ڈی ایم اے کا قیام عمل میں لایا گیا جب کہ این ڈی ایم اے کی وجہ سے حالیہ زلزلے سے بہتر طریقے سے نمٹا گیا۔ ادارے کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں بچائی گئیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تعاون سے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دیئے گئے۔ آزاد کشمیر حکومت نے آڈٹ کا 95 فیصد کام بھی مکمل کرلیا ہے۔

NDMA

Tabool ads will show in this div