الطاف حسین کی تقریر قابل مذمت اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم ہے، سراج الحق

ویب ایڈیٹر

لاہور : امیر جماعت اسلامی نے الطاف حسین کی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم قرار دے دیا، حکومت سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الطاف حسین کی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد نے بھارت کو پاکستان پر حملے کی دعوت دی، حکومت پاکستان اس معاملے پر خاموش نہ رہے، کراچی کے عوام سے بھی تقریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

وہ کہتے ہیں کہ الطاف حسین کی تقریر پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہے، برطانیہ نے پاکستانی عدالتوں کے مفرور کو پناہ دے رکھی ہے، حکومت پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کے رویے پر احتجاج کرے۔ سماء

AltafHussain

JIP

SirajulHaq

Tabool ads will show in this div