سیکیورٹی اور پروٹوکول ناکام،نواز شریف واہلخانہ پر حملے کی کوشش، حملہ آور گرفتار

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر :

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ پر  گاڑی سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

سر کاری  ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ    مری سے اسلام آباد  آر رہے تھے،  قافلہ جیسے ہی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوا  تو مشکوک گاڑی وزیراعظم کی گاڑی کو دیکھتے ہی قافلے میں شامل ہوگئی، ذرائع کے مطابق مشکوک گاڑی وزیراعظم کی پیچھے  والی گاڑی تک پہنچ گئی تھی اور وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی سے صرف چند قدم کے فاصلے پر تھی، گاڑی کے اچانک قافلے میں داخل ہونے  سے پروٹوکول میں شامل دیگر گاڑیاں آپس میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی۔

مشکوک گاڑی کی اطلاع پر   قانون نافذ کرنے والے اہل کار فوراً حرکت میں آگئے اور مشکوک  گاڑی کو گھیرے میں لے کر  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈرائیور کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، مشکوک گاڑی قافلےکی گاڑیوں سےگزرکروزیراعظم کی گاڑی تک پہنچی۔  دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بحفاظت وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ واقعہ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات :

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو واقعہ کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی ہے، جس پر وزیر اعظم نے رپورٹ پر تحقیقات  کا حکم دے دیا، ابتدائی رپورٹ میں بظاہر سیکیورٹی کی ناکامی دکھائی دیتی ہے،  نواز شریف فیلمی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاوس میں موجود ہیں۔

حملہ آور کون تھا ؟؟

ابتدائی تفتیش اور تحقئیقات کے مطابق وزیراعظم کے قافلے میں گھسنے والی مشکوک گاڑی سفید رنگ کی  پراڈو تھی، جو  ملپور کےعلاقے میں قافلےمیں گھسی،  مشکوک شخص نے پہلے ریٹائرڈایئرفورس افسر کے  طور  پر  اپنا تعارف کرایا،  بعد میں مشکوک شخص بیان سے مکر گیا،  گاڑی سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی،  ابتدائی تحقیق پر گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی،  ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی عمر 60سال سے زائد ہے،  ڈرائیور کو حراست میں لےکر تفتیش جاری ہے۔ سماء

PM

INTELLIGENCE

PUNJAB

car

TALIBAN

AIRFORCE

suspect

TERROR PLOT

FORMER

AGENCY

AIR COMMODORE

Tabool ads will show in this div