سائیں سرکار کی جیت ، اسکولز 11 اگست سے ہی کھلیں گے
ویب ایڈیٹر:
کراچی: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سائیں سرکار کے فیصلے پرسرتسلیم خم کرلیا۔ کراچی کے تمام نجی اسکول وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے فیصلے کے تحت اب 11 اگست سے ہی کھولے جائیں گے۔
مزید پڑھیے: اسکول کب کھلیں گے؟؟؟
رات 12 بجے سامنے آنے والے فیصلے سے والدین کی پریشانی اور بچوں کی بےچینی کا ختم ہوا کیونکہ اس سے قبل پرائیویٹ ایسوسی ایشن 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ اتوار کی رات 12 بجے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اپنی ضد چھوڑتے ہوئے سندھ حکومت کی بات مان لی اور سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق کراچی کے نجی اسکول منگل 11 اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھیے: گتھی سلجھ نہ سکی،نجی اسکولزایسوسی ایشن کاکل سےاسکول کھولنےکااعلان
واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر حکومت سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکول پیر 3 اگست کے بجائے منگل 11 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن کراچی میں نہ تو موسلا دھار بارش ہے نہ ہی سیلاب جس کے باعث پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن حکومت سندھ کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسکول مقررہ تاریخ پر ہی کھولنے کیلئے بضد تھی۔
تعطیلات ختم ہونے کے باوجود کوئی واضح فیصلہ سامنے نہ آنے پر والدین اور بچے پریشانی کا شکار تھے کہ آج اسکول جانا ہے یا نہیں ، رات گئے سامنے آنے والے فیصلے نے ان کے تذبذب کا خاتمہ کر دیا۔ سماء