پی ایس ایکس میں تیزی، 100انڈیکس میں 603 پوائنٹس اضافہ
ایف اے ٹی ایف رپورٹ کے بعدسرمایہ کاری تیزی ہوگئی
ایشیا پیسیفک گروپ کی ایف اے ٹی ایف کیلئے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری ہونے کے بعد سرمایہ کار سرگرم ہوگئے، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 603 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 600 کی سطح عبور کرگیا۔
رپورٹ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی 40 میں سے 36 تجاویز پر پیشرفت ہوئی، پاکستان نے اہم نکات پر مکمل، جزوی اور بڑے پیمانے پر پیشرفت دکھائی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس 13 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا، جس میں پاکستان کی درجہ بندی کا تعین کیا جائے گا۔
رپورٹ کے اثرات پر اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 603 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ایک دن میں 10 ارب روپے مالیت کے 39 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔