ڈینگی سے راولپنڈی اورکراچی میں اموات 30 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 16ہزار سے تجاوز
Pic15-013
RAWALPINDI: Sep15- A view of banner installed by Deputy Commissioner Office in connection with an awareness regarding Dengue Virus at Kutchery Chowk. ONLINE PHOTO by Raja Asim
Pic15-013 RAWALPINDI: Sep15- A view of banner installed by Deputy Commissioner Office in connection with an awareness regarding Dengue Virus at Kutchery Chowk. ONLINE PHOTO by Raja Asim

ڈينگی مچھر قابو ميں نہ آسکا، راولپنڈی اور کراچی ميں اموات کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ ہزاروں مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، پنجاب ميں 191 نئے کيس سامنے آگئے۔

راولپنڈی ميں 15افراد جان سے جاچکے، 24 گھنٹے ميں 174 افراد اسپتالوں ميں داخل ہوئے جبکہ 10 ماہ ميں مريضوں کی تعداد 5300 سے زائد ہوگئی۔

بھکر ميں 10، لاہور ميں 3، چکوال اور اٹک ميں 4، 4 نئے کيس رپورٹ ہوئے، سرگودھا اور ملتان ميں 3، 3، ڈی جی خان ميں ایک اور لیہ سے بھی 4 مریضوں ميں وائرس کی تصديق ہوئی، میانوالی اور مظفر گڑھ سے 2، 2 جبکہ خانیوال سے ايک مريض سامنے آيا۔

کراچی میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد شہر قائد ميں اموات کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 4 ہزار 36 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

خيبر پختونخوا ميں مزيد 43 افراد ميں وائرس کی تشخيص ہوئی، متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 406 تک پہنچ گئی۔

بلوچستان ميں بھی مچھر سے پھیلنے والی اس بیماری نے 3 افراد کی جان لے لی، وہاں مريضوں کی تعداد 2900 سے تجاوز کر گئی، کيچ ميں سب سے زيادہ 1700 کيس سامنے آئے، گوادر ميں 872، لسبيلہ ميں 282 اور کوئٹہ ميں 4 افراد بیماری میں مبتلا ہیں۔

Tabool ads will show in this div