وزیراعلیٰ سندھ پارٹی قیادت کے بلاوے پر دبئی روانہ

کراچی: سندھ کابینہ میں اختلافات کی گونج دبئی تک پہنچنے کے بعد   وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  پیپلز لپارٹی قیادت کے طلب کرنے پر دبئی روانہ ہوگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائج علی شاہ دبئی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ میں سیلاب سے متعلق صورتحال پر پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔ قائم علی شاہ حکومت سندھ کی جانب سے اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔

پارٹی اجلاس میں سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے جائزے کے علاوہ صوبائی کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزراکے معاملات پر اور بعض وزرا کی جانب سے قلمدان نہ لئےجانےکامعاملہ بھی اٹھایاجائےگا۔اجلاس میں میرہزارخان بجارانی کی جانب سے محکمہ تعلیم کاقلمدان نہ لینے کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ سماء

flood situation

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div