پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ملاقات کل ہوگی

اسٹاف رپورٹ


لاہور : پاکستان اور بھارت کے ڈائريکٹر جنرل ملٹری آپريشنز کل صبح 11 بجے واہگہ بارڈر پر ملاقات کررہے ہیں، دونوں ممالک کے درميان لائن آف کنٹرول اور بين الاقوامی سرحد پر جاری کشيدگی کم کرنے سے متعلق لائحہ عمل تيار کيا جائے گا۔


واہگہ بارڈر پر ہونے والی ملاقات ميں بھارت کے ڈی جی ايم او ليفٹيننٹ جنرل ونود بھاٹيا خصوصی طور پر پاکستان آئیں گے جہاں وہ پاکستانی ڈی جی ايم او جنرل عامر رياض سے ملاقات کريں گے، یہ دوطرفہ رابطہ 14 سال بعد ہورہا ہے۔


دفاعی تجزيہ کاروں کے مطابق بھارت ہميشہ مذاکرات کی ميز پر صاف نيت سے نہيں آتا اور ماضی میں بھی وہ وعدوں سے انحراف کرتا رہا ہے۔


تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ بات چیت کا تسلسل دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے، امن اور دوستی سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔


پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا معاہدہ 2003ء میں ہوا تھا، وقتاً فوقتاً ہونے والی گولہ باری پر دونوں ممالک ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں، حال ہی میں نیویارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں بھی بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ سماء

اور

کے

جی

ڈی

puppet

envoy

guinea

Tabool ads will show in this div