پی ٹی آئی کا الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹ:

لاہور: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاک فوج سے متعلق حالیہ بیان کے خلاف سیاسی قیادت سمیت دیگرجماعتوں کا بھی شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے الطاف حسین کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی ، قرارداد میں پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

الطاف حسین کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے جمع کرائی۔

قرادار میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے فوج کے خلاف اشتعال انگیزبیانات دیے، وفاقی حکومت الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرے اور انہیں پاکستان واپس لایا جائے۔ سماء

PTI

PUNJAB ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div