آزاد کشمیر حکومت کا الطاف حسین کیخلاف مظاہروں کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

مظفر آباد : آزاد کشمیر حکومت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف جمعرات کو مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی، متحدہ سے تعلق رکھنے والے وزراء کو الطاف حسین سے لاتعلقی کیلئے الٹی میٹم بھی دے ڈالا۔

مزید پڑھیے ؛ الطاف حسین مفرورقرار،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنیکاحکم

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مظاہروں کا اعلان کیا، فوج کیخلاف نفرت اور اشتعال انگیز تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے مذمتی قرار داد بھی اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے حکومت میں شامل متحدہ قومی موومنٹ کے 2 وزراء طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ کو ایم کیو ایم اور الطاف حسین سے لاتعلقی کیلئے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔

مزید پڑھیے ؛ الطاف حسین کی نفرت انگیز تقاریر کا معاملہ برطانیہ سے اٹھانے کا اعلان

واضح رہے کہ ہفتے کی رات متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پاک فوج، رینجرز اور حکومتی اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، جس پر حکومت اور سیاسی قائدین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ سماء

AltafHussain

Tabool ads will show in this div