گریٹر بلوچستان یا گریٹر پنجاب نہیں وطن فروشوں کا قبرستان بنے گا، مشاہد اللہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : مشاہد اللہ کہتے ہیں کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی ظلم نہیں ہورہا، نہ گریٹر بلوچستان بنے گا نہ گریٹر پنجاب، صرف وطن فروشوں کا قبرستان بنے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اب ایم کیو ایم مہاجر نہیں متحدہ قومی موومنٹ ہے، اللہ جانے الطاف حسین کو کون بیان لکھ کردیتا ہے، کراچی میں متحدہ کے ساتھ کوئی ظلم نہیں ہورہا، جب تک کراچی ایم کیو ایم کے ہاتھ میں تھا، برا حال تھا، نہ کسی کا موبائل محفوظ تھا، نہ گاڑی۔

انہوں نے واضح کیا کہ نہ گریٹر بلوچستان بنے گا، نہ گریٹر پنجاب اور نہ  ہی گریٹر خیبرپختونخوا، بنے گا تو صرف وطن فروشوں کا قبرستان بنے گا، سیاست ملک کے لوگوں کو ختم کرنے کا نام نہیں، یہ کونسی سیاست ہے کہ ہندوستان سے مطالبے کئے جائیں۔ سماء

AltafHussain

Mushahidullah

Tabool ads will show in this div