آرمی چیف کو حکومت اور پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، چوہدری نثار

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : چوہدری نثار کہتے ہیں پاک فوج پروفیشنل اور منظم فورس ہے، آرمی چیف کو حکومت، فوج اور پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، حالت جنگ میں ہیں، خبریں پھیلانے کے بجائے فوج کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے، وفاقی وزیر بولے کہ جعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں، کوشش ہے نادرا صاف اور شفاف ادارہ بنے، کرپشن کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں نادرا کو 5 ارب روپے کا منافع ہوا، ماضی میں سیکڑوں غیر ملکیوں کو جعلی شناختی کارڈ جاری ہوئے، جعلی کارڈز کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں، 92 ہزار این آئی سی بلاک کئے گئے، چاہتے ہیں نادرا صاف اور شفاف ادارہ بنے۔

وہ بولے کہ شناختی کارڈ کی آسان فراہمی کیلئے آن لائن اجراء کیا، جس سے عوام کو قطاروں سے نجات ملے گی، آئندہ 6 ماہ میں نادرا سروس میں بہتری اور ڈی این اے لیب بنانے کا منصوبہ ہے، کرپشن کے سدباب کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

چوہدری نثار پی ٹی آئی دھرنے کا ذکر نہ بھولے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے پر کتاب لکھ سکتا ہوں، موجودہ حالات میں بڑے چیلنجز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حالت جنگ میں ہیں، خبریں پھیلانے کے بجائے فوج کیساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

سربراہ پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے اپنے ڈیڑھ سال میں ہر پاکستانی کا دل جیتا، آرمی چیف کو حکومت، فوج اور پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، پاک فوج پروفیشنل اور منظم فورس ہے۔ سماء

ChohadryNisar

RaheelSharif

NADRA

NIC

Tabool ads will show in this div