طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا، میٹرک بورڈ کا کاپیوں کی اسکروٹنی کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : میٹرک بورڈ میں طلباء کا احتجاج رنگ لے آیا، طلبا کے احتجاج کے بعد چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی نے اعلان کیا کہ فیل ہونیوالے طلبہ اسکرونٹی فارم جمع کرادیں، 3 دن میں جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

میٹرک کے امتحانات میں فیل کئے گئے مشتعل طلباء نے میٹرک بورڈ آفس پر ہی دھاوا بول دیا، طالب علموں نے شدید نعرے بازی کی، احتجاج سے کام نہ بنا تو مشتعل لڑکے اور لڑکیوں نے ناظم امتحانات اور چیئرمین میٹرک بورڈ کے دفتر پر حملے کی کوشش کی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ 12 اسکولوں کی انتظامیہ نے نتائج بھجوائے ہی نہیں، طلبا کے احتجاج پر چیئرمین میٹرک بورڈ انوار احمد زئی نے اعلان کیا کہ فیل ہونیوالے طلبہ اسکرونٹی فارم جمع کرادیں، 3 دن میں جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ سماء

Students Protest

Metric Exam

Tabool ads will show in this div