الطاف حسین کیخلاف سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اسمبلیوں میں قراردادیں

اسٹاف رپورٹ

کراچی / لاہور / پشاور / مظفر آباد : الطاف حسين کے بيان کیخلاف سندھ، پنجاب، خيبرپختونخوا اور آزاد کشمير کی اسمبلی ميں مذمتی قرارداديں جمع کرادی گئيں، وزيراعظم آزاد کشمير کی وارننگ کو متحدہ کے وزراء نے ماننے سے انکار کرديا۔

الطاف حسین کیخلاف سارے ایوان ایک ہوگئے، کراچی سے کشمیر تک قرار دادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے مذمتی قرار داد جمع کرادی، خیبر پختونخوا میں بھی پاکستان تحریک نے قرار داد کی تیاری کرلی، سندھ اسمبلی بھی پی ٹی آئی قرار داد لے کر جاپہنچی۔

آزاد کشمیر میں تو وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے مظاہروں کا اعلان تک کر ڈالا، ایم کیو ایم کے 2 وزراء کو بھی 72 گھنٹے میں پارٹی سے لاتعلقی کی وارننگ دے ڈالی، تاہم متحدہ کے ارکان اسمبلی نے قائد کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کردیا۔ سماء

AltafHussain

KPK

PUNJAB

Tabool ads will show in this div