اسلام آباد:یونیورسٹی میں طالبعلم کی موت،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

نو اکتوبر کو رپورٹ پیش کرے گی
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Student-Death-Investigation-2100-Isb-Pkg-5-10.mp4"][/video]

اسلام آباد کی سرکاری یونیورسٹی میں 2 روز قبل طالبعلم کی موت پر انتظامیہ نے موقف دیا ہے کہ حادثاتی موت کے حوالے سےمنفی باتیں اڑائی جا رہی ہیں، انعام الحق دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا،معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹی میں 2 روز قبل نوجوان طالبعلم جاں بحق ہوگیا تھا۔ انتظامیہ نے اس واقعے پر پریس کانفرنس میں اپنا مؤقف بتادیا اور رجسٹرار يونيورسٹی ڈاکٹر فہیم نے کہا کہ انعام الحق دل کا دورہ پڑنے سے گرا اور اس کے  سر پر چوٹ بھی لگی،طالبعلم کی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کی گئیں لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

ریکٹر راحیل قمر نے طالبعلم کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا اور  تحقیقات کیلئے کمیٹی کا بھی اعلان کردیا۔

ڈین بزنس ایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں قائم 5 رکنی کمیٹی طالبعلم کی طبی امداد میں غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرکے9 اکتوبر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Comsat

Tabool ads will show in this div