معروف بزرگ صحافی ابوالحسنات انتقال کرگئے

مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر اور معروف سینیر صحافی ابو الحسنات انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 68 سال تھی۔

سینیر صحافی، معروف کالم نگار، کراچی پریس کلب کے سینیر رکن اور ڈان اخبار کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات کچھ عرصے سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ بزرگ صحافی ابوالحسنات کو نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

 

ابو الحسنات صاحب کی نمازہ جنازہ 6 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد خیر البشر، بلاک جے، نارتھ ناظم آباد نزد قلندریہ چوک میں ادا کی جائے گی۔

 

ابوالحسنات 1995 سے 2010 تک ڈان سے منسلک رہے۔ اس دوران انہوں نے بحیثیت سٹی ایڈیٹر اور سینیر ایڈیٹوریل ایڈوائزر کام انجام دیا۔

 

انہیں صحافت میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈان سے کنارہ کشی کے بعد ابو الحسنات صاحب سال 2011 میں اخبار ایکسپریس ٹریبیون سے وابستہ ہوئے، جہاں انہوں نے آخری دم تک ایڈیٹوریل کنسلٹنٹ کے طور کام خدمات انجام دیں۔

 

ابوالحسنات نے سال 1973 میں کراچی یونیورسٹی سے تاریخ، فلسفہ اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کے والد ابوالخیر بھی صحافت سے وابستہ تھے۔

 

سینیر صحافی ابو الحسنات کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر اور دیگر صحافتی تنظیموں کی جانب سے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا ہے۔ صحافی تنظیموں کے مطابق وہ اپنی ذات میں ایک اکیڈمی تھے اور صحافت کا درخشاں باب تھے، جن کی خدمات ہمشیہ یاد رکھی جائیں گی۔

JOURNALIST

FUNERAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div