شاہ محمود کی تقریر نے حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچایا، سعد رفیق

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں شاہ محمود قریشی کی غیر ضروری تقریر سے ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کو روکنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو ڈی سیٹ کرنا ن لیگ کی خواہش نہیں ہے، شاہ محمود کی غیر ضروری تقریر نے تحاریک روکنے کیلئے حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچایا۔

خواجہ صاحب شیخ رشید پر بھی برسے بولے کہ انہیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر متضاد باتوں سے گریز کرنا چاہئے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب پارلیمنٹ کے اندر تو بہت رومینٹک لُکس دے رہے تھے باہر آکر نہ جانے کیا ہوگیا۔ سماء

PTI

ShahMehmood

ShaikhRasheed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div