متحدہ کے پول کا رزلٹ جاری، پہلی بار 28 فیصد افراد کا الطاف حسین پر عدم اعتماد

اسٹاف رپورٹ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسين کی قيادت سے متعلق سروے رپورٹ ويب سائٹ پر جاری کردی، 72 فیصد افراد نے حمایت جبکہ 28 فيصد نے قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے ڈالا۔

کیا الطاف حسین تحریک سے دستبردار ہوجائیں؟، یہ تھا وہ سوال جو ایم کیو ایم نے اپنی ویب سائٹ پر سروے کیلئے کیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق دنیا بھر سے فیکس، ای میل اور فون کالز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا گیا، پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ 72 فیصد نے الطاف حسین کی دستبرداری کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سروے کا ایسا رزلٹ آیا جس میں 28 فیصد لوگوں نے متحدہ کے قائد الطاف حسین پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا۔ سماء

AltafHussain

Baldiyati Intekhabat

Tabool ads will show in this div