خیبرپختونخوا ؛ الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی قرار داد منظور

اسٹاف رپورٹ

پشاور : خيبر پختونخوا اسمبلی ميں ايم کيو ايم کے قائد کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرار داد ميں الطاف حسين کو انٹر پول کے ذريعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا مطالبہ کيا گيا۔

خيبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين کے نفرت انگيز بيان کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی، قرار داد تحريک انصاف کے ايم پی اے شوکت يوسفزئی نے پيش کی۔

قرار داد ميں الطاف حسين کو انٹرپول کے ذريعے پاکستان لانے اور غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کيا گيا۔

گزشتہ اجلاس ميں تحريک انصاف کے رکن اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد اسپيکر نے روک کر تمام پارٹيز کی جانب سے متفقہ طور پر قرار داد لانے کا حکم ديا تھا۔ سماء

PTI

AltafHussain

KPK

Tabool ads will show in this div