رینجرز کی فہرست میں متحدہ کا کوئی کارکن نہیں، صدر لیگل ایڈ کمیٹی

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم نے رینجرز کے خط سے متعلق سماء کی خبر کی تصدیق کردی، متحدہ قومی موومنٹ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان کہتے ہیں رینجرز کی فراہم کردی فہرست میں ایم کیو ایم کا کوئی کارکن نہیں، تمام افراد کا کرمنل ریکارڈ پیش کیا جائے، متحدہ اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کو تلاش کرے گی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء اور لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان نے رینجرز کی جانب سے 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے لکھے گئے خط سے متعلق سماء کی خبر کی تصدیق کردی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس فہرست میں ایم کیو ایم کا کوئی کارکن نہیں۔

محفوظ یار خان نے کہا کہ رینجرز 187 افراد کا کرمنل ریکارڈ پیش کرے،  متحدہ اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کو تلاش کرے گی۔

مزید پڑھیے ؛ فاروق ستار نے رینجرز کا خط ملنے کی تردید کردی

وہ بولے کہ فہرست میں شامل قمر ٹیڈی ماضی میں لیاقت آباد کا سرگرم کارکن رہا ہے، تاہم اب اس کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں، قمر ٹیڈی تبلیغی جماعت میں چلے گئے، انہیں مکی مسجد میں تلاش کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے ڈاکٹر فاروق ستار کو 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کیلئے خط لکھا تھا، یہ تمام ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔ سماء

AltafHussain

FarooqSattar

MehfoozYarKhan

Tabool ads will show in this div