الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ایڈیٹر

کراچی : الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ کے قائد کو 20 اگست تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے رینجرز افسران اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، اے ٹی سی نے ملزم کو گرفتار کرکے 20 اگست تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں الطاف حسین مفرور قرار

کرنل طاہر کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الطاف حسین نے اپنی تقاریر میں رینجرز افسران اور اہلکاروں کو دھمکیاں دیں۔ سماء

AltafHussain

Tabool ads will show in this div