مضرصحت کھانے سے 2بھائی چل بسے،2کی حالت غیر
سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 4 بھائیوں کی حالت غیر ہونے کے بعد 2 بھائی دم توڑ گئے۔
اعجازاحمد نامی محنت کش کے 4 بیٹوں کی مبینہ طورپرگھرمیں پکامضرصحت کھانا کھایا جسے کھاتے ہی ان کی حالت غیرہوگئی۔
چاروں بھائیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ 2 بڑے بھائی معین اورمجیب دم توڑگئے۔ معین کی عمر 17 اورمجیب کی 18 سال تھی۔
جاں بحق بھائیوں کے ماموں نے شبہ ظاہرکیا ان بھائیوں کی حالت گھر کا پکا ہوا کھانا کھانے سے خراب ہوئی ، ہمیں شک ہے کہ سوتیلی دادی نے زہر دیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق زیرعلاج 2 بھائیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاید زہریلی دوا لگی سبزی کھانے سے ان کی حالت غیر ہوگئی ہے۔ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ہی حتمی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنےکےبعد مقدمہ درج کرانے کا فيصلہ کيا جائےگا۔