عمران خان کو جھگڑے کی سیاست ہی سوٹ کرتی ہے، خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو لڑائی جھگڑے کی سیاست ہی سوٹ کرتی ہے، پی ٹی آئی کپتان کے پاس کوئی فیوچر پروگرام نہیں، وہ قائداعظم کے پاکستان کی جگہ اپنا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں پی پی رہنماء اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ریاست کی مضبوطی کو ترجیح دیتی ہے، وزیر اعظم کے جذبے کو سراہتے ہیں، پارلیمنٹ کو اس فیصلے سے فائدہ پہنچے گا، خان صاحب کی سیاست میں مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ایسی باتیں نہیں کریں گے تو اُن کی سیاست کیسے چلے گی، مولانا فضل الرحمان کی شکایات برحق ہیں مگر فراخ دلی دکھانا ہوگی، ایک نیا الیکشن سسٹم لارہے ہیں جو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔ سماء

PM

PTI

NawazSharif

ImranKhan

KhursheedShah

Tabool ads will show in this div