کراچی میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا نوٹس
[caption id="attachment_1695657" align="alignnone" width="640"] فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے2 اموات ہوگئی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق جمعہ کی رات انتقال کرنے والے شہزاد کی عمر25 تھی اور وہ لانڈھی کا رہائشی تھا، شہزاد گزشتہ روز سے جناح اسپتال میں زیرِعلاج تھا۔

اس سے قبل جمعہ کو ڈینگی سے دوسری موت 31 سالہ محمد عامر کی ہوئی تھی، محمدعامر صفورہ چوک پر واقع نجی اسپتال میں زیرِعلاج تھا۔

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3600 سے تجاوز کرچکی ہے۔

وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، سیکریٹری صحت اور کمشنر کو انسداد کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تمام سوئمنگ پولز، کھلے مقامات پر کھڑے پانے کی صفائی اور فیومیگیشن کا عمل فوری کرایا جائے، تمام ڈپٹی کمشنرز ڈی ایم سیز کی مدد سے اپنے علاقوں ميں اسپرے کروانے کے پابند ہوں گے۔

Tabool ads will show in this div