کراچی: رینجرز اختیارات میں 3 ماہ کی توسیع
توسیع سال 2020 تک دی گئی
کراچی ميں رينجرز کے خصوصی اختيارات ميں 3 ماہ کی توسيع کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کراچی میں رینجرز اہل کاروں کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق اختیارات کی مدت میں 4 اکتوبر 2019 سے یکم جنوری 2020 تک کے لیے توسیع کی گئی ہے۔
رینجرز کو کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت چھاپے اور گرفتاری کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صوبے میں امن و امان کو مستحکم رکھنے کے ليے رینجرز کو ہر 3 ماہ بعد خصوصی اختیارات دیئے جاتے ہیں۔
KARACHI OPERATION
KARACHI RANGERS
تبولا
Tabool ads will show in this div