پی ٹی آئی ایوان میں بیٹھے گی یا گھر؟ فیصلہ آج ہوگا

کراچی: پی ٹی آئی ارکان اسمبلی میں رہیں گے یا نہیں ، یہ فیصلہ آج ہوجائے گا ۔  حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد تو مولانا فضل الرحمن نے نئی چال چل دی ۔ اور نئی قرار داد لانے کا اعلان کردیا ۔ جبکہ وزیر اطلاعات خوشخبری سنانے کیلئے ُپرُامید ہیں ۔


پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت ختم کرنے کا معاملے پر تحاریک پر ووٹنگ کیلئے مہلت آج ختم ہو رہی ہے ۔ جے یو آئی اور متحدہ کو منانے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں ۔ جبکہ مولانا کا ہاں یا نہ کی بجائے درمیانی راستہ نکالنے پر اصرار برقرار ہے ۔

اسلام آباد میں حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کئے اور پی ٹی آئی کے خلاف تحریک واپس لینے پر راضی کرنے کی کوشش کی ۔

اس دوران وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنی قیادت جبکہ جے یو آئی آمیر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرتے رہے۔ تحریک واپس لینے کا اعلان تو نہ ہوا البتہ طویل بیٹھک کا نتیجہ نئی قرارداد لانے کی صورت میں نکلا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ساتھ ہی نوید سنائی کہ ایم کیو ایم کی طرف سے بھی جلد خوشخبری آنے والی ہے۔

جاتے جاتے مولانا صاحب پھر کہہ گئے کہ وہ اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ تاہم ایوان کا متفقہ فیصلہ قبول ہوگا ۔ سماء

PTI

JUI-F

PERVAIZ RASHEED

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div