جھنگ سے ’امن کی فاختہ‘ کشمیر کی جانب گامزن

کاروان دو ہفتے میں مظفرآباد پہنچے گا

پنجاب کے ضلع جھنگ کے رہائشی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور امن کا پیغام پھیلانے کیلئے اپنی سواری کو فاختہ کی شکل دے کر لائن آف کنٹرول کی جانب نکل پڑا۔

جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے محمد اسماعیل نے اپنی گاڑی کو فاختہ کي شکل ميں ڈھال رکھا ہے اور اس کے ذریعے وہ ملک بھر میں سفر کرکے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے اور امن کا پیغام دینے کی کوشش کریں گے۔

محمد اسماعیل کا کاروان امن 2 ہفتے بعد مظفرآباد پہنچے گا جہاں وہ ایل او سی پرکشمیریوں سےاظہار یکجہتی کریں گے اور اس کے بعد 3 سے 4 مہينوں ميں ملک گير سفر کريں گے۔

سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد اسماعیل نے کہا کہ ہم پورے ملک کا سفر کریں گے جس میں ہمارا تین سے چار ماہ کا ٹائم لگے گا اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی ہم انشا اللہ کشمیریوں کی آزادی کی جد جہد کرتے رہیں گے۔

کاروان امن کت ڈرائیور نے بتایا کہ مظفر آباد جا کر ہم ایل او سی پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور پوری دنیا کو بتائیں گے کہ کشمیری عوام اکیلے نہیں ہیں پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div