کیا طالبان اور امریکا قریب آ رہے ہیں؟

ملاقات کیلئےپاکستان نےاہم کرداراداکیا

پاکستان کے دورے پر موجود افغان طالبان کے وفد نے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں افغان مسئلہ پر بات چیت کی۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وفد نے ملا عبدالغنی کی قیادت میں افغان امن کیلئے تعینات نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ افغان طالبان کے ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ملاقات کیلئے پاکستانی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے طالبان کیساتھ مذاکرات سے انکار کے بعد یہ دونوں فریقین کے مابین پہلی ملاقات ہے۔ ملاقات میں امریکی وفد بھی موجود رہا۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی کو ملاقات پر آمدہ کرنے کیلئے بھرپور زور دیا گیا۔ پاکستان کا مؤقف تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے یہ ملاقات نہایت ضروری ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، تاہم ملاقات میں باقاعدہ مذاکرات سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ 4 اکتوبر کو ہونے والی یہ اہم ملاقات دونوں دھڑوں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے کیلئے طے کی گئی تھی۔

TALIBAN

ZALMAY KHALILZAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div