بھارت کو خط، متحدہ رہنماؤں کے وضاحت کیلئے متضاد بیانات

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : غلطی یا روٹین، بھارت کو خط لکھنے پر ایم کیو ایم رہنماؤں کے متضاد بیانات، فاروق ستار نے تکنیکی غلطی قرار دیا تو وسیم اختر کہتے ہیں ایسی چٹھیاں لکھنا تو معمول کی بات ہے۔

کارکنوں کی گمشدگی پر ايم کيو ايم نے بھارت کو خط لکھا، معاملہ ميڈيا کی زينت بنا تو بات بنائے نہ بنی، متحدہ قومی موومنٹ رہنماؤں کے متضاد بیانات سے الجھن بڑھ گئی، فاروق ستار بولے دانستہ خط نہيں بھيجا، تکنيکی غلطی ہوگئی ہوگی۔

وسيم اختر اڑ گئے، خط بھيجنے کی تصديق کر ڈالی، بولے کہ ایسی چٹھیاں لکھنا تو معمول کی بات ہے۔

بھارت سے رابطوں اور مدد مانگنے پر سياسی جماعتوں نے شور مچايا ہوا ہے، اب کارکنوں کی گمشدگی پر بھارتی ہائی کميشن کو خط سنبھالے نہيں سنبھل رہا۔ سماء

AltafHussain

FAROOQ SATTAR

LETTER

Tabool ads will show in this div