کراچی سے پشاور جانیوالی ٹرین کو حادثہ،2مسافر زخمی
ٹریک کی مرمت کا کام جاری
ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین رحمان بابا کی دو بوگیاں پٹڑی پر سے اتر گئیں۔ حادثے میں 2 مسافر زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافر ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، جہاں رحمان بابا ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی پر سے اتر گئیں۔
حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ متاثرہ بوگیوں کے تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔