پی ٹی آئی کیخلاف تحاریک کی واپسی پارلیمنٹ کی جیت ہے، خورشید شاہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : اپوزیشن رہنماء خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کيخلاف تحريک واپس لينے کو پارليمنٹ کی جيت قرار دے ديا، کہتے ہيں کسی کی ہار نہیں ہوئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی واپسی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی، ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وہ بولے کہ جمہوریت کیلئے ہم نے بہت کچھ گنوایا ہے، بڑی قربانیوں کے بعد اس ملک میں جمہوریت آئی، آگے بھی ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سماء

PTI

AltafHussain

KhursheedShah

jui

Tabool ads will show in this div